سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

160

بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔

لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.8 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1263.18 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ دسمبر کیلئے یو ایس گولڈ کے تحت سونے کی خریداری کے معاہدے 1265.80 ڈالر فی اونس میں طے پائے اور یوں قیمتوں میں 12.80 ڈالر اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1252.38 ڈالرفی اونس میں طے پائے۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتیں 1250.35 ڈالر فی اونس تک گر گئیں۔