بھارتی فورسز کی فائرنگ 12 سالہ جوان چل بسا

222

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے زخمی ہونے والا کم عمر لڑکا سرینگر کے ایک ہسپتال میں آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساجس سے جاری انتفادہ کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد بڑھ کر 110ہو گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 12 سالہ جنید احمد گزشتہ روز سرینگر کے علاقے سعدہ پورہ میں پرامن مظاہرین پر بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو ا تھا۔ جنید کے سر میں پیلٹ لگے تھے اور وہ آج صبح سرینگر کے صورہ ہسپتال میں چل بسا۔جنید کی لاش جب آج صبح ہسپتال سے گھر لائی گئی تو ہزاروں لوگ شہید کے گھر امڈ آئے اور انہوں نے آزادی کے حق میں اوربھارت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے عالی مسجد سرینگر کے نزدیک شہید کے جنازے کے شرکا ء پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو جنازے میں شرکت کیلئے مزار شہداء پہنچنے سے روکا ہے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک بھارتی فورسز کے اہلکاروں اور جنازے کے شرکا کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا اور شہید کا تاحال نماز جنازہ نہیں پڑھی جاسکی۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری انتفادہ 8 جولائی کو ممتاز مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد شروع ہوا تھا۔