چین میں شیشہ سے بنا پل سیاحوں کیلئےدوبارہ کھول دیا گیا

457

چین کے صوبہ ہنان میں واقع شیشہ سے بنا پل عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔پل کے دوبارہ کھلنے کا اعلان ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے ہیاں کا رخ کیا

تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے لمبا اور اونچا شیشے کا پل چین کے صوبہ ہنان میں تعمیر کیا گیا ہے۔ 430 میٹر لمبے پل پر بیک وقت ایک ہزار افراد کھڑے ہوسکتے ہیں۔جبکہ دس ہزار سے زائد افراد کا وزن اٹھا سکتا ہے ۔

خیال رہے شیشہ کے پل کو چند روز قبل بند کردیا گیا تھا۔