سی پیک گیم چینجر ہے،علاقے کی قسمت بدل دے گا،نوازشریف

235

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر ہے،علاقے کی قسمت بدل دے گا،انرجی بحران پر قابو پانے سے کاروبار کو خاطر خواہ ترقی ملے گی، معیشت کی بحالی کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ،تاجر برادری کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

گورنرہاؤس میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے  کہا تاجروں کو معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ حکومت معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور تاجروں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ تاجر کسی بھی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور کوئی بھی ملک تجارت اور سرمایہ کاری کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا اور ہم تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا جو علاقے کی قسمت بدل دے گا ۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک میں شامل میں منصوبوں سے توانائی بحران پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی جس سے کاروبار کو خاطر ترقی حاصل ہو گی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ سی پیک سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا اور اس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔