واٹس ایپ نے نئے فیچر متعارف کرادیے

227

واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لئے اچھی خبریہ ہے کہ اس میں نئے فیچرز کا اضافہ ہوا ہے جن کی بدولت اب ڈوڈل ،ایموجی اور ویڈیوز کومزید دلکش بنا دے گا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ میں اب فوٹوز اور ویڈیوز میں ڈوڈل بنانے کی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے جبکہ ان پر ایموجیز کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ اپنے ہاتھ سے لکھی ہدایات ،دستخط  بھی شامل کرسکتے ہیں۔واٹس ایپ کی جانب سے ان فیچرز کو کو فی الحال اینڈرائڈ کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔ واٹس ایپ کے یہ فیچرز اسنیپ چیٹ جیسے ہیں ۔

نئے آپشن کے تحت اگر آپ کو کوئی تصویر اچھی نہیں لگ رہی تو آپ اس کی اپنی مرضی سے تزئین و آرائش کرکے دوستوں سے شیئر کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ فاروڈ اور شیئرنگ آپشنز میں بھی بعض تبدیلیاں کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ  فرنٹ اور بیک کیمرا آپشن کو بھی بہتر بنایا گیا ہے, ایک اور اسکرین فلیش فیچر کے ذریعے کم روشنی میں لی جانے والی سیلفی کو مزید بہتر اور روشن بنایا جاسکتا ہے۔