میتھیو طوفان کا زورختم،ہیٹی میں 3روزہ سوگ کا اعلان

265

امریکی ریاستوں فلوریڈا اور شمالی کیرولائنا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان میتھیو کا زور ٹوٹ گیا۔ مختلف حا دثات میں امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 16 ہو گئی، ادھر ہیٹی میں ہلاکتوں اور تباہی کے بعد صدر نے ملک میں 3روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی کیرولائنا سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان میتھیو کا زور ٹوٹ گیا۔ اس سے قبل طوفان کے باعث ریاست میں شدید بارشیں ہوئیں ،جس کے نتیجے میں متعدد علاقے زیر آب آگئے ۔ریسکیو ٹیموں نے کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ مختلف حا دثات میں امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 16 ہو گئی۔

میتھیو طوفان نے سب سے زیادہ تباہی ہیٹی میں مچائی ،جہاں تقریبا 900 سے زائدافراد ہلاک ہوئے۔ ہیٹی کے صدر نے ہلاکتوں اور تباہی کے باعث تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔