دنیا کی مہنگی ترین کشتی کی ماناکو میں نمائش

311

چھ کروڑ ڈالر مالیت کی دنیا کی مہنگی ترین کشتی کی یورپی ملک ماناکو میں نمائش کردی گئی ،مونا کومیں نمائش کے لیے پیش کی گئی کشتی کو اوکٹو کا نام دیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک عجوبہ روزگار کشتی کی نمائش یورپی ملک موناکو میں کی گئی۔ اپنی بناوٹ، اندرونی اور بیرونی خوبصورتی اور ہمہ نوع سہولیات سے آراستہ یہ کشتی دنیا کی مہنگی ترین کشتیوں میں ایک ہے۔فی الحال تو یہ کشتی صرف نمائش کے لیے رکھی گئی ہے مگر یہ معلوم ہونا ابھی باقی ہے کہ چھ کروڑ ڈالر مالیت کی یہ کشتی باقاعدہ فروخت کے لیے کب پیش کی جائے گی اور اس لگڑری کشتی کا پہلا خریدار کون ہوسکتا ہے۔

موناکو میں نمائش کے لیے پیش کی گئی کشتی کو اوکٹو کا نام دیا گیا ہے۔ یہ دنیا کی 46 جدید سہولیات سے آراستہ کشتیوں میں سب سے زیادہ پرآرام دہ اور خوبصورت ہے۔ یہ پانچ منزلہ کشتی ہے اور اس کے چھ کیبن ہیں۔ اس میں عملے کے 17 افراد کے ساتھ 11 میزبان سوار ہوسکتے ہیں۔ کشتی میں ایک بڑا ہال ہے جو اپنی خوبصورتی اور دیدہ زیبی میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس کے علاوہ کشتی میں ایک حوض بھی ہے۔کشتی کی کھڑکیوں کا حجم عام کشتیوں کی کھڑکیوں سے بڑا ہے اور ان کھڑکیوں سے بیرونی مناظر کو زیادہ وسیع پیمانے پر دیکھا جاسکتا ہے۔ کشتی کے اندر بیٹھنے کے لیے آرام دہ سیٹیں نصب ہیں۔ اس کے علاوہ کشتی کے بیرونی اطراف میں بھی بیٹھنے کی جگہ موجود ہے۔ اس میں ایک بڑا بیڈ روم ہے جس میں آرام دہ بستر بچھائے گئے ہیں۔ ہربڑے کمرے میں ایک چھوٹا بیڈ بھی موجود ہے۔