گزشتہ کئی سالوں سے اب تک مختلف تنازعوں کا شکار ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہو جانے والے عمر اکمل بڑی مشکل سے ٹیم میں واپس اپنی جگہ بنا پائے تھے کہ ایک نئے تنازع کا شکار ہوگئے اور قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے نہ صرف الجھ پڑے بلکہ اس سے بدتمیزی بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور وائٹس کے خلا میچ کے دوران عمر اکمل ان کے کھلاڑی وہاب ڈار سے الجھ پڑے اور ان سے بدتمیزی کی جس پر لاہور ریجن کے سیکریٹری شعیب ڈار نے نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ عمر اکمل کی اس حرکت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
اس سے قبل عمر اکمل لاہور میں ٹریفک وارڈن سے جھگڑے اور حیدر آباد میں ڈانس پارٹی جیسے کئی تنازعات میں ملوث رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ پی سی بی نے انہیں کافی عرصے تک ٹیم کا حصہ نہیں بنایا تاہم گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ٹی 20 میں ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔