جنوبی افریقہ اور آسٹریلیاکے مابین آخری ون ڈے میں کل ہوگا

229

جنوبی افریقہ اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ بدھ کو نیو لینڈز، کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائیگا۔

میزبان ٹیم کو کینگروز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پروٹیز نے پہلے میچ میں کینگروز کو 6 وکٹوں، دوسرے میچ میں 142 رنز، تیسرے میچ میں 4 وکٹوں جبکہ چوتھے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 4-0 کی مجموعی برتری حاصل کی ہے۔ مسلسل فتوحات سے میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ عالمی چیمپئن کو آخری میچ میں بھی زیر کر کے سیریز میں وائٹ واش کرنے کیلئے پر جوش نظر آ رہے ہیں تو دوسری جانب شکست خوردہ آسٹریلوی ٹیم آخری میچ جیت کر شکستوں کے داغ کو دھونے کی خواہاں ہے اسلئے ماہرین نے دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے میں بھی دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔