ڈالرکی قدرمیں اضافے کارحجان

158

انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں اضافے کارحجان دیکھاگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں4پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے ڈالرکی قیمت خرید104.68روپے سے بڑھ کر 104.72 روپے اورقیمت فروخت 104.73 روپے سے بڑھ کر 104.77 روپے پرجاپہنچی اسی طرح 5 پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 105.20 روپے سے بڑھ کر 105.25 روپے اورقیمت فروخت 105.40 روپے سے بڑھ کر 105.45 روپے ہوگئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں1روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے یوروکی قیمت فروخت117روپے سے بڑھ کر118روپے پرجاپہنچی تاہم برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید129.25روپے اورفروخت130.75روپے پربرقراررہی۔