آسٹریلیا کرکٹ کے چیئر مین سلیکٹرز راڈنی مارش نے آسٹریلوی ٹیم کے جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد عہدے سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں پہلی بار ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد چیئرمین سلیکٹرز راڈنی مارش نے عہدے سے دستبرداری کافیصلہ کرلیا،آسٹریلیاکرکٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راڈنی مارش نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو بھی مطلع کر دیا ۔راڈنی مارش 2014 میں آسٹریلیا کرکٹ کے چیئرمین بنے تھے تاہم دستبردای کے فیصلے کے بعد وہ جون 2017 تک اپنے معاہدے کے مطابق مدت پوری کرینگے۔