سریش رائنا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے باہر ہو گئے

108

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سریش رائنا بیماری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے باہر ہو گئے۔

بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رائنا بیمار ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ کیویز کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ وہ دوسرے ون ڈے کیلئے مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ رائنا نے آخری بار اکتوبر 2015ء میں ون ڈے میچ میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔