لیبیا میں قبضے کی جنگ,14 فوجی ہلاک 

206

لیبیا کے سرت شہر کا قبضہ داعش سے چھڑانے کیلئے لڑائی میں 14 فوجی ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیاکی حکومت کی حامی فورسز سرت شہر کا قبضہ شدت پسند تنظیم داعش سے چھڑانے کے لیے عسکری کارروائی میں مصروف ہیں۔ فوجی اور طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شہر پر قبضے کی لڑائی میں اب تک 14 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ طرابلس میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ یونٹی حکومت کے قیام کے بعد سرکاری فورسز کی کوشش ہے کہ سرت شہر کوداعش سے آزاد کروایا جائے۔ اس شہر کے متعدد حصوں میں شدید لڑائی جاری ہے، جس میں بھاری اسلحے کے ساتھ ساتھ جنگی طیاروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔