کدوؤں سے بنی کشتیوں کی سالانہ ریس

211

کینیڈا میں کدو صرف کھانے کے لئےاستعمال  نہیں ہوتے  بلکہ ان سے انوکھے کام بھی لیے جاتے ہیں۔

کینیڈا کے قصبہ ونڈسر میں کدوؤں سے بنائی گئی کشتیوں کی 18 ویں سالانہ ریس منعقد کی گئی ۔اس ریس کیلئے دیو ہیکل کدوؤں کو اندر سے خالی کرنے کے بعد بطور کشتی استعمال کیا گیا تھاجس میں بیٹھ کر چپو چلاتے ہوئے جھیل میں کشتی رانی کی گئی ۔رواں برس اس ریس میں 50منچلوں نے حصہ لیا تھا۔