بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ،پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

237

بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل اتوار کو دھرم شالا میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان بھارت نے کیویز کو وائٹ واش کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 20 اکتوبر، تیسرا میچ 23 اکتوبر، چوتھا میچ 26 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز میں شاندار اور یادگار فتح کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حریف ٹیم کو زیر کر کے سیریز جیتنے کیلئے پر عزم دکھائی دے رہے ہیں۔

 دوسری جانب شکست خوردہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے سیریز جیت کر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔