بھارت کی نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں شمولیت،چین نے مخالفت کردی

205

چین نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں ایک بار پھر بھارت کی شمولیت کی مخالفت کردی،چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت کے حوالے سے چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ این ایس جی میں بھارت کی شمولیت سے متعلق چین اپنے موقف پر قائم ہے۔ چینی صدر شی چن پنگ پانچ ملکوں کی تنظیم برکس کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچے جس پر بھارتی میڈیا کو اس بات کی خوش فہمی تھی کہ شاید این ایس جی کے معاملے پر چین کے موقف میں نرمی پیدا ہو گی ہے لیکن چینی ترجمان کے بیان سے بھارت کی خوش فہمی پر پانی پھرگیا ہے۔

دوسری جانب چینی نائب وزیرخارجہ لی با ڈانگ کا نے بھی کہا ہے کہ این ایس جی میں مزید ملکوں کی شمولیت  اتفاق رائے سے ہونی چاہیئے۔