نارتھ ناظم آباد  میں فائرنگ ،پولیس اہلکار جاں بحق

217

نارتھ ناظم آباد کے علاقے لنڈی کوتل چورنگی کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے علاقے لنڈی کوتل چورنگی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افرادنےپولیس اہلکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اہلکار کا شناخت منورکے نام سے ہوئی ہے اور وہ نیوکراچی تھانے میں تعینات تھا،مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جس کی روشنی میں تحقیات کا عمل جاری ہے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس اہلکار کی ہلاکت کا نوٹس لے کر سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔