امریکا کا پھر ڈومور کا مطالبہ

208

مارک ٹونز کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان ملک میں موجود دہشتگردوں کا پیچھا کرے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونز نے کہا  کہ پاکستان نے دہشت گردوں اور انتہا پسند گروپوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے اور ہم دہشتگردی کے خطرے کے خلاف پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ ملک میں موجوددہشت گردوں کا پیچھا کرے اور اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے نہ بنانے دے۔مارک ٹونز نے کہا کہ ہم پاکستان سے کہتے رہے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نےمتحدہ بانی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ سوال برطانوی حکومت سے کیا جائے۔