پاکستانیوں کی شاہ خرچیاں،انٹرنیٹ پر 98 ارب روپے اڑا دیئے

135

پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال میں تھری اور فور جی انٹرنیٹ پر 98 ارب روپے اڑا دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں نے تھری اور فور جی سروس سے27 فیصد اضافی کمائی کی ۔ پاکستان میں تیز انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 3کروڑ 22لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے مالی سال 2015-16میں 452ارب روپے ریونیو کمایا ۔ اس عرصے کے دوران ٹیلی کام سیکٹر میں 659ملین ڈالر کا سرمایہ لگایا گیا۔ پی ٹی اے کوگزشتہ مالی سال میں انٹرنیٹ صارفین کی 22ہزار 866شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 99.6 فیصد نمٹا دی گئیں۔