لیاقت علی خان کی 65 ویں برسی منائی گئی

183

شہید ملت لیاقت علی خان کی 65 ویں برسی آج منائی گئی ،لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی میں جلسے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیاگیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی میں جلسے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیاگیا تھاتاہم اب تک ان کے قاتلوں کا سراغ نہ لگ سکا۔نواب زادہ لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1896 کو بھارت کے علاقے کرنال میں پیدا ہوئے تھے۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم گھرسے اور 1918 میں ایم اے او کالج علی گڑھ سے گریجویشن کی، بعد ازاں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔1923 میں بھارت واپس آکر لیاقت علی خان نے سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا اور مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔وہ 1946 میں مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل بنے ٗ قائد اعظم کے دست راست بھی رہے ، قیام پاکستان کی جدوجہد میں بابائے قوم کا بھرپور ساتھ نبھایا۔1948 میں قائد اعظم کی وفات کے بعد وہ ملک کے پہلے وزیر اعظم کے طور پرقوم کے نگہبان بنے۔

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی میں جلسے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیاگیا تھالیاقت علی خان کے ایصال ثواب کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں فاتحہ خوانی کی گئی۔