بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

140

بھارت نے نیوزی لینڈ کو پانچ ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی، بھارت نے 191 رنز کا ہدف 33.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو دھرشالا کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے ونڈے میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.5 اوورز میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ نیوزی لینڈ کے 6 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم 79اور ٹم سوتھی 55 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔ بھارت کی جانب سے ہردیک پانڈے اور امت مشرا نے تین تین جب کہ امیش یادیو اور کیڈر جادیو نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں بھارت نے 191 رنز کا ہدف 33.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، بھارت کی جانب سے وہرات کوہلی 85، ریہانے 33 اور مہندرہ سنگھ دھونی 21 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر ہردیک پانڈے کو مین آف میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ونڈے 20 اکتوبر کو دہلی میں کھیلا جائے گا ۔