دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

147

پاکستان کر کٹ بورڈکے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے یونس خان کو15ویں کھلاڑی کی حیثیت سے سکواڈ میں شامل کر لیا ، دوسرا ٹیسٹ 21 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، یونس خان کو پندرہویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ طبیعت ناساز ہونے کے باعث یونس خان کو پہلے ٹیسٹ کے لیے آرام دیا گیا تھا۔

 اس سے قبل چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیسٹ سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا ۔ یونس کی شمولیت کے بعد پاکستان کی 15 رکنی ٹیم مکمل ہو گئی ہے ۔ سٹار مڈل آرڈر بلے باز گزشتہ روز ہی دبئی میں ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ٹیسٹ 21 اکتوبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گا۔