امریکی ڈالر کی قدر میں میں اضافہ

143

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 15پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد اس کی قیمت 106روپے 5پیسے ہو گئی ہے۔

کارو باری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر کی قدر میں 15پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت خرید 105روپے 50پیسے جبکہ قیمت فروخت 106روپے 5پیسے ہو گئی ہے۔ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا جس کے بعد اس کی قیمت خرید 104روپے 20پیسے جبکہ اس کی قیمت فروخت 104روپے 40پیسے ہے۔