تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، اظہرعلی 12ویں نمبر پر آ گئے

180

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ سرفہرست ہیں، پاکستانی بلے باز یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے، کالی آندھی کے خلاف تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے اظہرعلی 5 درجے ترقی پا کر 12ویں نمبر پر آ گئے۔

 آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ پہلے، انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، کین ولیمسن ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے جبکہ یونس کان ایک سیڑھی نیچے اتر کر دوبارہ پانچویں نمبر پر آ گئے، راہانے چھٹے، ایڈم ووجز ساتویں، اے بی ڈی ویلیئرز آٹھویں، ڈیوڈ وارنر نویں اور ایلسٹرکک دسویں نمبر پر ہیں، مصباح الحق 11ویں نمبر پر برقرار ہیں، اظہرعلی 5درجے چھلانگ لگا کر 17ویں سے 12ویں نمبر پر پہنچ گئے، اسدشفیق 3 درجے گر کر 16ویں نمبر پر چلے گئے، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن براوو ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے۔

باؤلرز میں ایشون پہلے، ڈیل سٹین دوسرے، جیمز اینڈرسن تیسرے، براڈ چوتھے، ہیراتھ پانچویں اور یاسرشاہ چھٹے نمبر پر موجود ہیں، بیشو 30ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ آل راؤنڈرز میں ایشون سرفہرست ہیں، شکیب الحسن کا دوسرا نمبر ہے جبکہ معین علی اور جدیجا مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر آ گئے۔