انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول کا میچ ڈرا

174

انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھرپور حملے کئے مگر گول کرنے میں ناکام رہیں ۔

انگلش پریمیئر فٹبال لیگ کا میدان لیور پول میں سجا جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول کی مضبوط ٹیمیں تھیں آمنے سامنے ۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا ۔ ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے تاہم کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی ۔ میچ 0-0 سے برابر رہا ۔ مانچسٹر سٹی کلب 8 میچ کھیل کر پوائنٹس ٹیبل پر 19 پوائنٹ کیساتھ سرفہرست لیور پول 17پوائنٹس بنا کر چوتھے نمبر پر براجمان ہے ۔