ملکی مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوگیا

125

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مزید مہنگا ہوگیا ۔

بدھ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1269ڈالرہوگئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت51ہزار300روپے سے بڑھ کر51ہزار700روپے پرجاپہنچی اسی طرح 343 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت44ہزار314روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت750روپے پر مستحکم رہی۔