رئیل میڈرڈ اور لیگاوارسا کا فٹ بال میچ تماشائیوں نے میدان جنگ بنا دیا

184

اسپین میں فٹ بال میچ سے قبل سٹیڈیم کے باہر پولیس اور تماشائیوں میں جھڑپیں۔ تماشائیوں کا پتھراو، آگ کے گولے پھینکے۔ پولیس نے بھی لاٹھی چارج کر کے خوب دھلائی کی،دونوں ٹیموں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر لاتوں ، گھونسوں کی بارش کردی جس سے5 افراد زخمی ہوگئے، 2پولیس اہلکار بھی تصادم میں زخمی ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق میڈرڈ میں رئیل میڈرڈ اور لیگا وارسا کے درمیان فٹ بال میچ سے قبل سان تیاگو برناڈو سٹیڈیم کے باہر تماشائی اور پولیس میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔جس کے بعد سٹیڈیم کے باہر کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔ لیگا وارسا فٹ بال کلب کے حامیوں نے پولیس پر پتھراو کیا اور آگ کے گولے پھینکے جس پر پولیس نے بپھرے تماشائیوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔چیمپیئنز لیگ کے میچ سے قبل تماشائیوں میں ہاتھا پائی ہوئی جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

دونوں ٹیموں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر لاتوں ، گھونسوں کی بارش کردی جس سے5 افراد زخمی ہوگئے، 2پولیس اہلکار بھی تصادم میں زخمی ہوئے۔