عارضی فائربندی سے قبل یمن میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ

220

خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں سہ روزہ عارضی جنگ بندی بدھ کی نصف شب سے شروع ہونے والی ہے۔ اس جنگ بندی سے قبل یمن میں فضائی حملوں اور دوسرے پرتشدد واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

 سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صنعاء میں باغیوں کے ایک کیمپ پر شدید بمباری کی ہے۔ اسی طرح یمن کے کئی علاقوں میں حوثی شیعہ ملیشیا نے بھی مخالف فوجی دستوں پر شدید حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔