پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا،ایاز صادق

248

سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پر امن حل خطے میں پائیدار امن کے قیام اور تر قی کے لیے ضر وری ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی قر ار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیر ی عوا م کی جدوجہد کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔

 لند ن سے موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق سردار ایاز صادق نے ان خیالات کا اظہار بر طانوی اراکین پارلیمنٹ کو بھارت کی طر ف سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی افواج کی طر ف سے معصوم کشمیری عوام پر پیلٹ گن کے استعمال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ۔اس موقع پر لا ر ڈز نذیر احمداور لارڈز قربان حسین اور دیگر برطانوی ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے ۔

ayaz-saddiq-with-british-mps-2

سپیکر نے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ وادی میں خواتین اور بچوں پر انتہائی شر مناک اور انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں جو ناقابل بیان ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم علاقائی اور بین الا قوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کشمیر ی عوام کی امنگو ں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پر امن حل کا خواہا ں ہے۔

انہوں نے کشمیر ی عوام کو یقین دلایا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک تمام علاقائی اورعالمی فورمز پر ان کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متحدہیں اور اس ضمن میں پارلیمنٹ متعدد قر ار دادیں منظور کئی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے حالیہ مشتر کہ اجلاس میں بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی اور ایک مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے ۔

سر دار ایاز صادق نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر کشمیر میں بھارت کی جانب سے ہونے والے جبر وتشدد اور انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کوبند کرانے میں اپنا کلیدی کردار اد ا کرے۔ سر دار ایاز صادق نے اپنے اختتامی کلمات میں عالمی برادری کو کشمیر میں بگڑتی صورت حال کا نوٹس لینے اور اعلی سطح پر بھارتی مظالم کی مذمت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے بھارت سے مقبوضہ وادی میں ظلم بر بر یت کوفوری طو رپر بند کرنے اوراقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق جن کے تحت کشمیری عوام کو استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کا حق دیا گیا ہے پر فوری عمل درآمدکو یقینی بنانے کے لیے کہا ۔