کوسٹاریکا میں بس حادثہ،12 افراد ہلاک،18زخمی

179

سان جوز کے شہر میں بس کھائی میں کر گئی، حادثے کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک جبکہ اٹھارہ زخمی ہوگئے،ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد نیشنل یونیورسٹی آف کوسٹاریکا کے ریٹائرڈ ملازمین تھے۔

 تفصیلات کے مطابق بس میں یونیورسٹی عملے کے اکتیس ارکان سوار تھے جو ملک کے شمال میں ملنے والے قدیم نوادارات کو دیکھنے کے لئے جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ان کی بس گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں سات خواتین سمیت بارہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اٹھارہ زخمی ہوئے ، زخمی ہونے والوں میں پندرہ افراد کی حالت نازک ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ گاڑی میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا جس میں گاڑی کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا ہے کوسٹاریکا کی حکومت نے اس اندوہناک حادثے پر ملک بھر میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔