دو نومبر کو پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوجائیگا،عمران خان

199

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں عدل انصاف کا نظام لانا چاہتی ہے، ایک طرف نواز شریف،آصف زرداری،الطاف حسین ،مولانا فضل الرحمان اور اسفندیارولی ہیں اور دوسری طرف تحریک انصاف ہے ،دو نومبر کو نئے پاکستان کا فیصلہ ہوگا۔

پشاور کے نواحی علاقے متنی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو وہ مقام دلائیں گے جو اس کا حق ہے،پاکستان کے مستقبل کے لیے سب کو 2نومبر کو باہرنکلنا ہے،دو نومبر کو پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوجائے گا،کوئی بھی معاشرہ کرپٹ انسان کو اپنا سربراہ نہیں مانتا، کوئی بھی کلمہ پڑھنے والا کرپٹ انسان کو اپنا سربراہ نہیں مانتا،انہوں نے کہا کہ دو نومبر کو پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف نوازشریف اورانکا ڈاکوٹولہ اورایک دوسری طرف تحریک انصاف،جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہیں اورانشاء اللہ تحریک انصاف اپنی مشن میں کامیاب ہوگی۔،انہوں نے وزیر اعظم کے خلاف خود گو نواز گو کا نعرہ لگایا ،کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی وزیر شاہ فرمان کارکنوں کو دو نومبر کے جلسے میں لیکر نہ آئے تو شاہ فرمان کو نہیں چھوڑونگا۔اس سے قبل عمران خان نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پارٹی معاملات کے حوالے سے پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات بھی کی۔