یونس خان اور مصباح الحق نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

185

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان اور مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا، دونوں 15 سنچری پارٹنر شپ قائم کر کے پاکستان کی پہلی جوڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق یونس خان اور مصباح الحق کا ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ ۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں دونوں نے 15 سنچریز پارٹنر شپس بنا کر پاکستان کی پہلی جوڑی بن گئے۔ مڈل آرڈرز بلے بازوں نے 49اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔ مصباح اور یونس کے درمیان سب سے بڑی شراکت 218 رنز کی ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی سانجھے داری 451 رنز مدثر نذر اور جاوید میانداد نے بنائی۔ 20 سنچریز پارٹنرشپ کے عالمی ریکارڈ پر سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ قابض ہیں ۔