ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

161

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کوسونے کی قیمتوں میں کمی کارحجان رہا جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا13ڈالرمہنگاہوگیاجس کی وجہ سے ایک ہفتے میں ایک تولہ سونا600روپے مہنگا ہوا۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کو 1ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1267ڈالرہوگئی ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد کراچی،حیدآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت51ہزار700روپے سے کم ہوکر51ہزار600روپے پرآگئی اسی طرح86روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت44ہزار228روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت750روپے پربرقراررہی ۔ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونا514روپے مہنگاہوگیاجبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت750روپے پرمستحکم رہی۔