آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جان ہیسٹنگز انجری کا شکار ہوگئے

138

آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ باؤلر جان ہیسٹنگز کی فٹنس مسائل کے باعث رواں برس دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے کرکٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ہیسٹنگز فیلڈنگ پریکٹس کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

 30سالہ فاسٹ باؤلر نے اپنے بیان میں کہا کہ سرجن نے طبی معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میری انگلی میں فریکچر ہے اور اس سے مکمل نجات کیلئے مجھے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں اسلئے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں شرکت کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔