یاسرشاہ متحدہ عرب امارات میں 50ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دوسرے باؤلر

139

پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز سپنر یاسرشاہ نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے دوسرے باؤلر بن گئے ہیں۔

 یاسرشاہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ڈیرن براوو کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل سعید اجمل بھی متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر پچاس وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے 67 وکٹیں لے رکھی ہیں۔