بنگلہ دیش کا انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان

132

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، مصدق حسین اور سوباشس روئے کو پہلی بار سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے، شفیع الاسلام کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔

 مصدق کو 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے جبکہ سوباشز نے ابھی انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کرنا ہے۔ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 28 اکتوبر سے شروع ہو گا اور انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان مشفق الرحیم، تمیم اقبال، سومیاسرکار، امرالقیس، مومن الحق، محموداللہ، شکیب الحسن، شوواگتا ہوم، صابررحمان، مہدی حسن، تیج الاسلام، قمرالاسلام، مصدق حسین، نورالحسن اور سوباشس روئے پر مشتمل ہے۔