چین میں دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے 14افرادہلاک،145زخمی

217

چین میں ایک رہائشی کمپلیکس کے باہر زور دار دھماکے کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک جبکہ 145 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکہ صوبہ شانکسی میں پری فیبریگیٹڈ گھروں کے باہر ہوا جس کے نتیجے میں چودہ افراد موقع پر ہلاک جبکہ 145 سے زائد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔دھماکے کے نتیجے میں ارگرد کی 58 رہائشی عمارات اور متعدد کاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا گیا ہے تاہم ابھی دھماکے کی حقیقی وجوہات بارے علم نہیں ہو سکا اور اس سلسلے میں وسیع پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں۔