انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں کمی 

149

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں کمی کارحجان رہاجبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرمہنگاہوگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں1پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.85روپے سے کم ہو کر104.84روپے اورقیمت فروخت104.90روپے سے کم ہو کر104.89روپے پرآگئی تاہم 10 پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید105.60روپے سے بڑھ کر105.70روپے اورقیمت فروخت105.80روپے سے بڑھ کر105.90روپے پرجاپہنچی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں30پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے یوروکی قیمت خرید115روپے سے بڑھ کر115.30روپے اورقیمت فروخت116.50روپے سے بڑھ کر116.80روپے ہوگئی اسی طرح40پیسے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید129روپے سے بڑھ کر129.40روپے اورقیمت فروخت130.50روپے سے بڑھ کر130.80روپے پرجاپہنچی۔