انگلینڈ کا بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

167

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ بھارت کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کی کرکٹ میدانوں میں واپسی تاحال غیریقینی صورتحال کا شکار ہے اوراس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ بھارت کے خلاف ابتدائی تین ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کو اینڈرسن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی کیونکہ وہ بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ اینڈرسن انگلش سیزن کے وسط میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ انگلش ٹیم بھارت کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 9 نومبر سے شروع ہو گا۔

ای سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دورہ بھارت کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان ایلسٹرکک، معین علی، ظفرانصاری، جونی بیئرسٹو، جیک بال، گیری بیلنس، گیرتھ باٹی، سٹورٹ براڈ، جوز بٹلر، بین ڈیکٹ، سٹیون فن، حسیب حامد، عادل رشید، جوروٹ، بین سٹوکس اور کرس ووکس پر مشتمل ہے۔