پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج 

258

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کودفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ میں شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔

 جمعہ کو بھارتی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ایک مرتبہ پھر ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی پر ڈی جی ساؤتھ ایشیاء ڈاکٹر فیصل نے دفتر خارجہ طلب کیا۔ ایل او سی ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور 2 پاکستانی شہریوں کی شہادت ‘ 15 زخمی ہونے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔