بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

130

 بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ کل ہفتہ کو وشاکا پٹنم میں کھیلا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 2-2 سے برابر ہے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں کیویز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 6 رنز سے ہرا دیا، تیسرے میچ میں بھارت نے ایک مرتبہ پھر کیویز کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کی، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے چوتھے میچ میں بھارت کو 19 رنز سے ہرا کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔