پاک فوج کے جوان کو شہید کرنے کا بھارتی دعوی مسترد،آئی ایس پی آر

156

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ورکنگ باؤنڈری پر پاک فوج کے جوان کو شہید کرنے کے بھارتی دعوے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے یہ بے بنیاد دعویٰ پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد ورکنگ باؤنڈری پر اپنے نقصانات اور کشمیر کے مسلئے پر سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔