ویرات کوہلی سٹیووا کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

171

سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں سابق آسٹریلین بلے باز سٹیووا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 65 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اگر کوہلی سٹیووا کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہے تو وہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 30ویں نمبر پر آ جائیں گے، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔ سٹیووا نے 325 میچز کھیل کر 7569 رنز بنائے تھے جس میں ان کی تین سنچریاں اور 45 نصف سنچریاں شامل تھیں جبکہ کوہلی نے اب تک 175 میچز میں 7505 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 26 شاندار سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔