ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی،بھارت جنوبی کوریا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

134

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے جنوبی کوریا کوپینلٹٰی شوٹ پر ہرا کر فائنل کیلئے کوالی فائی کرلیا۔

ملائیشیا کےشہر کوانٹن میں جاری ایشین چیمپینز ٹرافی میں بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کا میچ دو دو گول سے برابر تھا،میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ پر ہوا جس میں بھارت نے جنوبی کوریا کو 4-5 سے شکست دےکر دائنل کیلئے کوالی فائی کرلیا ۔

واضح رہےایونٹ کادوسرا سیمی فائنل پاکستان اورملائیشیا کے درمیان جاری ہے۔