پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل کل کھیلا جائے گا

156

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں میزبان ملائیشیا کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، پاکستان اور ملائشیاء کے درمیان سیمی فائنل کا فیصلہ پینلٹی شوٹ اوٹ میں ہوا جس میں پاکستان نے گول کرکے کامیابی حاصل کی۔

 ملائیشیا میں ہونے والا یہ ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، ٹاپ چار ٹیمیوں دفاعی چیمپئن پاکستان، ملائیشیا، بھارت اور کوریا نے شاندار کھیل کا مظاہر کیا، تاہم اب فائنل میں روایتی حریفوں کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا، جہاں پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا۔

پاکستانی ٹیم ٹائٹلز کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے سے صرف ایک فتح کی دوری پر ہے، سیمی فائنل میں میزبان ملائیشیا کو ہرار کر پاکستان نے اپنی حیثیت مزید مضبوط کرلی ہے، اس سے قبل ملائیشیا نے پول میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی۔پاکستان کا ایک بار پھر روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہے، دونوں ٹیمیں 30 اکتوبر کو فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ بھارتی ٹیم بھی اس سے قبل پول میچ میں پاکستان کو زیر کر چکی ہے۔

اس سے پہلے پاکستانی ٹیم کے کپتان فرید احمد نے جمعے کو کوانٹن ملائیشیا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیمی فائنل میں ملائیشیا کو آسان نہیں لیں گے، راونڈ میچ میں شکست کے دبا ومیں نہیں آ ئیں گے، ملائیشیا کو ہوم ایڈوانٹیج حاصل ہوگا ،ابتدائی میچوں میں ناکامی کے بعد کھلاڑی اپنی فارم میں آ چکے ہیں اور وہ فائنل جیتنے کے لئے بے تاب ہیں۔ اور پھر ہاکی کپتان نے اپنے لفظوں کو سچ کر دیکھایا۔