پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بدترین مندی کی لپیٹ میں

176

گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی ،پورے ہفتے برقرار رہنے والی مندی کے سبب انڈیکس 1400سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا اور مجموعی انڈیکس 41ہزار اور40ہزار پوائنٹس کی دو نفسیاتی حد سے نیچے گرتا ہوا 39800پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔

سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال اور اسلام آباد میں دھرنے کے اعلان سے سرمایہ کار متزلزل دکھائی دیے انہوں نے نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ روکنے کے ساتھ مارکیٹ میں لگے سرمائے کو بھی نکال لیا سرمائے کے انخلاء پر مارکیٹ بحرانی کیفیت سے دوچار ہو نے سے تنزلی کا شکار ہو گئی ۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے کوئی نیاٹریگر موجود نہیں جس میں سرمایہ کاری دلچسپی ظاہر کر سکیں اس لئے پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی مندی کی زد میں رہی اور مندی کا یہ سلسلہ پانچوں دن برقرا ر دیکھا گیا ۔

 گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے باعث انڈیکس میں1419پوائنٹس کی کمی دیکھنے میںآئی۔گزشتہ ہفتے خریداری کے باعث کاروباری تیزی کے ساتھ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس41200پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتھاتاہم مندی کا رجحان زیادہ غالب رہنے سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس39500پوائنٹس کی کم ترین سطح پربھی آگیاتھا۔ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈیکس41200سے39800پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس1418.55پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس41291.43پوائنٹس سے کم ہوکر39872.88پوائنٹس پرآگیااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس671.59پوائنٹس کی کمی سے21817.88پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس28519.79پوائنٹس کے گھٹ کر27537.50پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں3کھرب44ارب35کروڑ99لاکھ15ہزار442روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم84کھرب29ارب49کروڑ9لاکھ97ہزار741روپے سے کم ہوکر80کھرب85ارب13کروڑ10لاکھ82ہزار299روپے رہ گیا۔