یمنی شہر پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ، کم از کم 10 شہری ہلاک

240

سعودی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے یمن کے تیسرے بڑے شہر تعز پر حملہ کر کے دس شہریوں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایک رہائشی عمارت پر کیے گئے حملے میں ہلاک ہونے کے علاوہ دیگر سات شدید زخمی ہیں۔ عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔ تعز کے ایک پبلک ہسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق پندرہ لاشیں اور سات زخمی ہسپتال پہنچائے گئے ہیں۔ دوسری طرف تعز میں موجود سعودی عسکری اتحاد کے ایک حامی اہلکار نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو گیارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔