مصر کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے 22افراد ہلاک

196

مصر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب سے 22افراد ہلاک ہو گئے۔

اتوار کو ذرائع ابلاغ نے وزارت صحت کے ترجمان کے حوالہ سے بتایا کہ قبل ازیں بعض خاندانوں نے لاپتہ ہونے والے اپنے پیاروں کے بارے میں نہیں بتایا تھا اس لئے قبل ازیں 18 ہلاکتوں کی رپورٹ جاری کی گئی تھی ۔ دریں اثناء مصر کی حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کے لئے 5.6 ملین ڈالرز کی امداد جاری کی ے ہے تاہم مصری اخبار المصر الیوم کے مطابق سیلاب زدگان نے حکومت کی امدای سرگرمیوں کو ناکافی قرار دیا ہے اور اس لئے انہوں نے وزیراعظم کے قافلے کا راستہ بھی روک لیا تھا یہ امرقابل ذکر ہے کہ مصر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں سے آنے والے سیلاب سے نہر سویز کی خلیج کا علاقہ بری طرح متاثر ہواہے۔