ہجرت کرنے والے پرندے 10 ماہ تک اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،سویڈش ماہرین 

438

سویڈن کے مارین نے کہا ہے کہ ایک براعظم سے دوسرے براعظم میں ہجرت کر کے جانے والے پرندے مسلسل 10 ماہ تک اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق لونڈ یونیورسٹی کے ماہر اور محقق اینڈس ہیڈن سٹروم نے کہا ہے کہ پرندے خاص طور پر مائیگریٹری پرندے زیادہ تر وقت پروازکرتے ہوئے گزارتے ہیں اور اب پرندوں کے جسم کے کام کرنے بارے یعنی فزیالوجی بارے حالیہ مطالعاتی تحقیق سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ ہجرت کر نے والے پرندے زمین پر اترے بغیر مسلسل 10 ماہ تک اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ قبل ازیں سائنسدانوں نے قرار دیا تھاکہ مخصوص نسل کے ہجرت کر نے والے پرندے مسلسل 7 ماہ تک اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔