موسم سرما کی آمد ،یورپ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں

211

جرمنی سمیت بہت سے یورپی ملکوں میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گھڑیا ں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی یورپ میں ہفتہ انتیس اکتوبر اور اتوار تیس اکتوبر کی درمیانی شب موسم سرما کے معیاری وقت کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس تناظر میں گزشتہ رات تین بجے تمام گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں۔ اس طرح اتوار کا دن بظاہر 24 گھنٹے کا ہے لیکن اس کی طوالت 25 گھنٹے تھی ۔

 مغربی یورپی ملکوں میں تمام گھڑیاں اس لیے ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں ہیں کیونکہ مارچ کے آخر میں موسم گرما کے معیاری وقت کے آغاز پر تمام گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئی تھیں۔ مارچ کے آخری اتوار کا دورانیہ صرف 23 گھنٹے ہوتا ہے لیکن 24 گھنٹے گنا جاتا ہے۔